عدالت کے احاطہ میں چاقو کے ساتھ روڈی شیٹر گرفتار

حیدرآباد۔/25 اپریل، ( سیاست نیوز) نامپلی پولیس نے پنجہ گٹہ پولیس اسٹیشن سے وابستہ ایک روڈی شیٹر کو احاطہ نامپلی میٹرو پولیٹن کورٹس میں چاقو کے ساتھ رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ بتایا جاتا ہے کہ محمد معین الدین جو روڈی شیٹر ہے کل حبیب نگر پولیس اسٹیشن کے زیر التواء مقدمہ کی سماعت کے موقع پر وہ نامپلی عدالت آیا تھا لیکن اس نے اپنے ہمراہ ایک چاقو بھی چھپا کر لایا ۔ عدالت کے باب الداخلہ پر موجود سیکورٹی عملہ نے روڈی شیٹر کے قبضہ سے چاقو برآمد کرلیا اور اسے فوری گرفتار کرلیا۔ پولیس نے گرفتار روڈی شیٹر کو عدالت میں پیش کرتے ہوئے جیل منتقل کردیا۔