نئی دہلی ؍ کولکتہ ۔ 26 مئی (سیاست ڈاٹ کام) عام آدمی پارٹی حکومت کی کارکردگی پر روک لگانے کیلئے وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کو دہلی ہائیکورٹ نے مشتبہ قرار دیا تھا جس کے بعد مرکز نے دہلی حکومت کے تعلق سے اپنے موقف میں نرمی لائی ہے۔ لیفٹننٹ گورنر کو زائد اختیارات دیتے ہوئے مرکزی حکومت نے اعلامیہ جاری کیا تھا۔ مرکزی وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ نے تاہم آج کہا کہ ہر ایک کو دستوری ڈھانچہ کے اندر رہ کر کام کرنا چاہئے۔ دہلی حکومت کو بھی عوام نے منتخب کیا ہے۔ ایسے میں مرکزی حکومت اس کی راہ میں کوئی رکاوٹ کھڑی نہیں کرے گی۔
نریندر مودی کا
6 اور 7 جون کو دورہ بنگلہ دیش
نئی دہلی۔ 26 مئی (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی 6 جون سے بنگلہ دیش کا دورہ کریں گے۔ دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تعلقات کو ایک نئی جہت عطا کرنے کیلئے وزیراعظم دو روزہ دورہ کررہے ہیں۔ ہندوستان کے پڑوسی ملکوں کے ساتھ اپنے گہرے تعلقات کو مضبوط بنانے کی پالیسی کے حصہ کے طور پر یہ دورہ کیا جارہا ہے۔