ابو ظہبی۔20 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیائی ٹیم کو پاکستان کے خلاف ٹی 20 سیریز سے قبل دھکا لگا ہے کیونکہ ٹیم کے اوپنر عثمان خواجہ گھٹنے کی تکلیف میں مبتلا ہونے کی وجہ سے دوسرے ٹسٹ سے باہر ہوگئے تھے اور ٹسٹ کی دوسری اننگز بھی نہیں کھیل سکے تھے جبکہ پہلے ٹسٹ میں آسٹریلیا کی شکست کے راستے میں دیوار بن گئے تھے لیکن زخمی عثمان اب پاکستان کے خلاف ٹی 20 سیریز سے باہر ہوگئے ہیں لیکن امید کی جارہی ہے کہ ہندوستان کیخلاف نومبر کے آخر م یں شروع ہونے والے گھریلو سیریز میں انکی واپسی ہوگی۔ عثمان خواجہ کھیل سے قبل فیلڈنگ پریکٹس کے دوران زخمی ہوگئے تھے۔ان کی عدم دستیابی مہمان ٹیم کیلئے مشکلات کا باعث بن گئی ہے۔