عثمان خواجہ کی نصف سنچری ، آسٹریلیا اے فاتح

چینائی ۔ 05 اگست ۔ ( سیاست ڈاٹ کام )سہ رخی ونڈے سیریز کے پہلے مقابلے میں آسٹریلیا اے ٹیم کے کپتان عثمان خواجہ کے 73 رنز اور ساتھی اوپنر جیو برنس کے ناقابل تسخیر 63 رنز کی بدولت ٹیم نے جنوبی افریقہ اے کو 9 وکٹوں سے شکست دی ۔ کامیابی کیلئے 172 رنز کا مطلوبہ نشانہ 114 گیندوں قبل ہی آسٹریلیا نے 175/1 کی شکل میں حاصل کرلیا ۔ عثمان خواجہ اور برنس نے پہلی وکٹ کیلئے 142 رنز کی پارٹنرشپ نبھاتے ہوئے ٹیم کی کامیابی کو آسان بنایا۔