عثمان خواجہ پھر زخمی

لندن ۔28 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) آسٹریلیائی بیٹسمین عثمان خواجہ سری لنکا کیخلاف دوسرے وارم اپ میچ کے دوران فیلڈنگ کرتے ہوئے بائیں گھٹنے کی تکلیف کا شکار ہوگئے انہیں میدان پر ٹیم فزیو نے طبی امداد فراہم کی تاہم ان کی تکلیف کی نوعیت شدید نہیں تھی جس کے سبب انہوں نے بیٹنگ کے دوران فتح گر اننگز کھیل کر زخمی ہونے کے تاثر کو ختم کردیا۔قبل ازیں ویسٹ انڈیز کیخلاف پریکٹس میچ کے دوران بھی آندرے رسل کے باونسر ان کے ہیلمٹ پر لگ گئی تھی تاہم ان کا جبڑا زخمی ہونے سے متاثر نہیں ہوا تھا۔