عثمان آباد۔/29جنوری، ( تبارک نیوز) اقلیتوں کو تعلیم اور سرکاری ملازمتوں میں تحفظات فراہم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے آل مسلم کمیونیٹیز مہاراشٹرا کی جانب سے نلدرگ تا عثمان آباد ایک احتجاجی ریالی کا انعقاد عمل میں لاتے ہوئے راستہ روکو دھرنا دیا گیا جس کی قیادت حافظ سید کوثر پاشاہ جاگیردار نے کی۔ اس احتجاجی دھرنا میں مختلف مذہبی تنظیموں و سیاسی جماعتوں کے نمائندے موجود تھے جن میں قابل ذکر محمد قریشی سابق میئر، شہباز قاضی ( سابق میئر )، سید اظہر، سید لطیف سیٹھ شامل ہیں۔ ان کے علاوہ مختلف علاقوں کی نمائندگی کرنے والے کونسلرس و عوام کی کثیر تعداد موجود تھی۔ قومی شاہراہ پر دھرنا منظم کرتے ہوئے ٹریفک کو روک دیا گیا۔ بعد ازاں سینکڑوں کی تعداد میں احتجاجی ایم آر او نلدرگ مسٹر مانک پوار سے ملاقات کرتے ہوئے ایک یادداشت ان کے حوالے کی۔ جس کے ذریعہ دیگر مسائل کے علاوہ تعلیم و روزگار اور صحت و دیگر شعبہ جات میں اقلیتوں کو تحفظات کا مطالبہ کیا گیا۔ یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہے کہ تمام مہاراشٹرا میں منڈل سطح پر جلوس نکالے گئے اور یادداشتیں پیش کی گئیں۔
انڈیکا کار اچانک باؤلی میں اُلٹ گئی
سنگاریڈی۔/29جنوری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سنگاریڈی کے تاڑلہ پلی موضع کا متوطن بچوں کو اسکول چھوڑکر شہر سنگاریڈی واپس جارہا تھا کہ کار کے سامنے اچانک ایک لڑکی آگئی جسے بچانے کیلئے کار بازو لیتے ہی اچانک کار قدیم باؤلی میں گر گئی۔ کرشماتی طور پر کار ڈرائیور اور ایک شخص چھلانگ لگاتے ہوئے کود گئے۔ یہ حادثہ تاڑلہ پلی میں پیش آیا۔ پولیس تحقیقات کررہی ہے۔
نظام ساگر ڈیم میں نومولود کی
نعش دستیاب
بانسواڑہ۔/29جنوری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) نظام ساگر ڈیم میں ایک نومولود کی نعش پائی گئی۔ تفصیلات کے بموجب نظام ساگر ڈیم کے بیسویں گیٹ میں چاریا پانچ دن قبل تولد ہونے والے معصوم کو ظالم ماں نے ڈیم میں ڈال کر راہ فرار اختیار کی۔ ڈیم کی گیٹ سے نومولود کی نعش اے ایس آئی گاندھی گوڑ نے نکال کر پوسٹ مارٹم کیلئے بانسواڑہ ایریا ہاسپٹل منتقل کردیاگیا۔