عثمانیہ یونیورسٹی کے مرکز برائے فاصلاتی تعلیم Distance Education میں یو جی سطح پر بی اے ، بی کام کے ساتھ پی جی سطح پر یم اے ، ایم کام ، ایم ایس سی ( ریاضی ) ہیں اس کیلئے ڈگری متعلقہ مضمون سے کامیاب امیدوار اہل ہیں ۔ بغیر انٹرنس ٹسٹ کے داخلے دیئے جاتے ہیں ۔ اب داخلوں کیلئے بغیر جرمانہ کے آخری تاریخ 10 اکٹوبر مقرر کی گئی ہے اور ایم اے کے مضامین میں ایم اے انگلش ، معاشیات ، نفسیات اور ایم اے ( اردو بھی ہے ۔ داخلے کے بعد یونیورسٹی تمام درسی کتب فراہم کرتی ہے ۔ ڈگری کے امتحانات سال میں دو دفعہ ہوتے ہیں جبکہ پی جی کے امتحانات سال میں ایک دفعہ صرف جون / جولائی میں ہوتے ہیں ۔ دو سالہ پی جی کورس مصروفیات کو جاری رکھتے ہوئے کرسکتے ہیں ۔ معلومات اور رہبری کیلئے محمڈن انسٹی ٹیوٹ جلو خانہ لاڈ بازار 040-24510012 پر ربط پیدا کریں۔