عثمانیہ یونیورسٹی کے طلبہ کے احتجاج سے تارناکہ میں کشیدگی

حیدرآباد ۔ 18 جولائی (سیاست نیوز) سکندرآباد کے علاقہ تارناکہ میں آج اس وقت کشیدگی پیدا ہوگئی جب احتجاجی طلبہ پر پولیس نے لاٹھی چارج کردیا۔ بتایا جاتا ہیکہ طلبہ جو مخلوعہ جائیدادوں کو پُر کرنے اور ملازمتوں کا مطالبہ کررہے تھے۔ احتجاج کرتے ہوئے عثمانیہ یونیورسٹی سے ریالی کی شکل اختیار کی اور احتجاج کرتے ہوئے تارناکہ پہنچ گئے اور گھیراؤ کیا۔ احتجاجی طلبہ نے برہمی کے عالم میں راستہ روک دیا جس کے سبب دور دور تک ٹریفک جام رہی۔ احتجاجی طلبہ کو منتشر کرنے کی پرامن کوشش کے بعد پولیس نے لاٹھی چارج کرتے ہوئے طلبہ کو منتشر کیا۔ طلبہ نے ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ملازمتوں پر تقررات کیلئے فوری طور پر اعلامیہ جاری کرے اور بیروزگار تعلیم یافتہ نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرے۔