حیدرآباد /26 ستمبر ( سیاست نیوز ) عثمانیہ یونیورسٹی کوارٹرس میں ایک طالب علم نے خودکشی کرلی ۔ عثمانیہ یونیورسٹی پولیس کے مطابق 22 سالہ امبیڈکر جو طالب علم تھا عثمانیہ یونیورسٹی کواٹرس کے ساکن پرساد راؤ کا بیٹا تھا ۔ کل رات اس طالب علم نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ تاہم پولیس نے اس طالب علم کی خودکشی کی وجوہات کا پتہ چلانے میں مصروف تحقیقات ہے ۔