کیمسٹری کے اسسٹنٹ پروفیسر کیخلاف مقدمہ، پولیس مصروف تحقیقات
حیدرآباد ۔ /20 مئی (سیاست نیوز) عثمانیہ یونیورسٹی پولیس نے آج خاتون اسسٹنٹ پروفیسر کو شادی کے بہانے دھوکہ دینے اور لاکھوں روپئے ہڑپ لینے کے الزام میں کیمسٹری ڈپارٹمنٹ کے اسسٹنٹ پروفیسر کے خلاف دھوکہ دہی کا ایک مقدمہ درج کرلیا ۔ ذرائع نے بتایا کہ کرن کمار جو یونیورسٹی کا اسسٹنٹ پروفیسر ہے نے اپنے ساتھی اسسٹنٹ پروفیسر سے دوستی کی اور دونوں نے شادی کرنے کا فیصلہ کیا تھا ۔ خاتون نے الزام عائد کیا کہ کرن کمار نے اس سے شادی کے بہانے وقفہ وقفہ سے 25 لاکھ روپئے حاصل کرلیا اور دھوکہ دیتے ہوئے دوسری خاتون سے شادی کرلی ۔ اس بات کا پتہ چلنے پر خاتون اسسٹنٹ پروفیسر نے کرن کمار کے خلاف یونیورسٹی پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی جس پر پولیس نے ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ اسسٹنٹ پروفیسر نے رقم کی واپسی کا مطالبہ کرنے پر خاتون کو سنگین نتائج کا انتباہ دیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔