عثمانیہ یونیورسٹی فاصلاتی پوسٹ گرائجویٹ کورسیس میں داخلے

حیدرآباد 18 فروری (سیاست نیوز) عثمانیہ یونیورسٹی کے مرکز برائے فاصلاتی تعلیم میں پوسٹ گریجویشن کورسیز ایم اے، ایم کام، ایم ایس سی (میاتھس) میں داخلے بغیر انٹرنس ٹسٹ کے جاری ہیں۔ ڈگری کامیاب امیدوار متعلقہ مضمون سے پی جی میں داخلہ لے سکتے ہیں۔ ایم اے انگلش، معاشیات دیگر مضامین کے ساتھ اردو بھی ہے اور ایم کام بھی ہے۔ داخلے کی معلومات رہنمائی کے لئے محمڈن انسٹی ٹیوٹ جلوخانہ کامپلکس لاڈ بازار 040-24510012 پر رابطہ کریں۔