حیدرآباد 20؍ اپریل (سیاست نیوز) عثمانیہ یونیورسٹی میں رونما ہوئے سرٹیفکیٹ اسکام میں ملوث سات ملازمین کو یونیورسٹی انتظامیہ نے معطل کر دیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ گورنر آندھراپردیش مسٹر ای ایس ایل نرسمہن نے بتایا کہ سرٹیفکیٹ اسکام پر منظر پر آنے پر یونیورسٹی کے وائس چانسلر کو اس سلسلہ میں تفصیلی تحقیقات کرنے اور اس قسم کے واقعات دوبارہ اعادہ نہ ہونے کے لئے موثر اقدامات کرے۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے سات ملازمین پی شیو شنکر ریڈی ‘ نکا مہیش ‘ کے راجکمار ‘ ایم سئلو ‘ محمد افسر ‘ پی شیوشنکر اور ڈی رمیش کو معطل کرتے ہوئے احکامات جاری کر دیئے ۔ واضح رہے کہ چکڑ پلی پولیس نے عثمانیہ یونیورسٹی کے اصلی ڈگریوں کو 10 تا 20 ہزار روپئے میں فروخت کرنے والے چھ ملازمین کو گرفتار کیا تھا ۔ بتایا جاتا ہے کہ مذکورہ ڈگریوں کو خواہشمند گاہکوں کو فراہم کرتے ہوئے معقول رقم حاصل کر رہے تھے ۔