عثمانیہ کالج فارمن کی طالبہ کو تہنیت پیش کی گئی

رنول۔14اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) شہر کرنول کی مشہور عثمانیہ کالج میں تہنیتی جلسہ منعقد کیا گیا ۔ اس کالج کی طالبہ شیخ جفرین کو تہنیت پیش کی گئی ۔ شیخ جفرین نے 11تا 13اکٹوبر منعقد کئے گئے تیوان شہر میں ٹینس ڈبلز مقابلہ میں کامیابی حاصل کر کے میڈل حاصل کیا تھا ۔ طالب علموں کی ہمت افزائی کیلئے عثمانیہ کالج کی کرسپانڈنٹ عذرا جاوید نے تہنیتی پروگرام منعقد کر کے طالبہ کی ہمت افزائی کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے کالج کی طالبات صرف تعلیم میں ہی نہیں بلکہ ہر ایک میدان میں اپنا سکہ جمار سکتی ہے ‘یہ بہت خوشی کیباتا ہے ۔ اس پروگرام میں کالج کے پرنسپال سالار احمد ‘ ایس رفیق احمد ‘ سید خالد حسین ‘جیا لکشمی اساتذہ و طلبہ شامل تھے ۔ کالج کرسپانڈنٹ عذرا جاوید نے جفرین کو گلدشتہ پیش کرتے ہوئے انہیں مبادک دی۔