عثمانیہ پولیس اسٹیشن حدود میں پولیس کا کارڈن سرچ،چھ ملزمین گرفتار ، 12 مشتبہ افراد زیر حراست

حیدرآباد ۔ /27 جولائی (سیاست نیوز) ایسٹ زون پولیس نے عثمانیہ یونیورسٹی پولیس اسٹیشن حدود میں صبح کی اولین ساعتوں میں کارڈن سرچ آپریشن کیا جس میں E فنگر پرنٹ مشین کے ذریعہ مختلف جرائم میں ملوث افراد کو حراست میں لے لیا ۔ ڈپٹی کمشنر پولیس مسٹر وی ستیہ نارائینا جو ایسٹ زون کے بھی انچارج کی قیادت میں آج صبح کی اولین ساعتوں میں علاقہ پاردی بستی ، سیتاپھل منڈی ، رویندر نگر اور ایم کے نگر میں کارڈن سرچ آپریشن کیا ۔ اس آپریشن کے دوران پولیس نے حیدرآباد کاپس کے اپلیکیشن ای فنگر پرنٹ کے ذریعہ 200 افراد کے انگلیوں کے نشانات کے نمونے حاصل کئے جس میں 20 افراد کی نشاندہی کی جن کا سابق میں مجرمانہ ریکارڈ ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ موٹر سیکل کے سرقوں میں ملوث 6 ملزمین کو حراست میں لیا گیا ۔ جبکہ 12 افراد کو ان کی مشتبہ سرگرمیوں کے نتیجہ میں حراست میں لے لیا گیا ۔ پولیس نے اس کارروائی میں 62 موٹر سائیکلیں اور ایک آٹو ضبط کرلیا جن کے دستاویزات موجود نہیں ہے ۔ گھر گھر تلاشی مہم کے دوران پولیس نے 25 بیرونی باشندوں کے مکانات کی تلاشی لی جہاں سے حقہ میں استعمال کئے جانے والے منشیات بھی برآمد کرلئے ۔ ایک مکان سے گٹکھا کے پیاکٹس کا ایک بیاگ میں برآمد ہوا ہے ۔ اس کارروائی میں ایسٹ زون پولیس کے علاوہ تلنگانہ اسپیشل پولیس فورس کے 200 پولیس کے ملازمین نے حصہ لیا ۔