عتیق کے 62 رنز ، اسلم کو 4 وکٹس ایچ یو سی سی کی کامیابی

حیدرآباد۔ 31 اکتوبر (پریس نوٹ) حیدرآباد کرکٹ اسوسی ایشن کے عثمانیہ گراؤنڈس پر آج کھیلے گئے اے 4 ڈیویژن ونڈے میچ میں ایچ یو سی سی نے روشی راج کرکٹ کلب کو شکست دیتے ہوئے 5 پوائنٹس حاصل کرلیا۔ روشی راج ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 30.1 اوورس میں 113 رن بناسکی۔ اس ٹیم کے سندیپ سب سے زیادہ 20 رنز بنائے باقی دیگر بیٹسمین اس سے بھی کم انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوگئے۔ ایچ یو سی سی کے بولرس سبھاش اگروال اور محمد اسلم کو 4،4 وکٹس حاصل ہوئے۔ ایچ یو سی سی کے محمد عتیق 62 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ یش اگروال نے 35 رنز بنایا۔ رتیش اور شروناتھ کو ایک ایک وکٹ حاصل ہوا۔