بیدر /4 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کیرالا کے کاسرگوڈ میں واقع عالیہ انٹرنیشنل کالج میں منگلور سے تعلق رکھنے والے عبدالمصور بن عبدالقادر کو بیسٹ اسٹوڈنس آف دی ائیر 2014-15 کے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے ۔ جمعرات کے ہوئے کالج کے سالانہ جلسہ میں عبدالمصور کو یہ ایوارڈ دیا گیا ۔ ان کے اساتذہ کے مطابق عبدالمصور پورے کالج کیمپس میں انتہائی شریف النفس اور اساتذہ کے منظور نظر تھے ۔ وہ کالج کیمپس میں کالج کے جملہ قوانین کی پابندی کے ساتھ اپنے کام سے کام رکھتے تھے ۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے عبدالمصور نے اسلامیہ عربک کالج منصور میں ایس ایس ایل سی مکمل کیا تھا ۔ اس کے بعد اس نے اعلی تعلیم کیلئے کیرالا کے عالیہ انٹرنیشنل کالج میں داخلہ لیا تھا ۔ اس کامیابی پر عبدالمصور بہت خوش بھی ہیں اور اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے اساتذہ کی توجہات کیلئے سراپا سپاس نظر آئے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ کوشش کریں گے کہ وہ ایک اچھے مسلمان بن کر ملک و ملت کیلئے مفید ترین بنیں ۔