حیدرآباد ۔ 4 اکٹوبر (پریس نوٹ) حیدرآباد کے کم عمر باکسر عبدالمجید (سفیان) نے چوتھا انڈو نیپال انٹرنیشنل چمپئن شپ 2018ء میں گولڈ میڈحاصل کیا اور حیدرآباد، تلنگانہ اور ہندوستان کا نام روشن کیا۔ کامیابی پر نائب صدر تلنگانہ تلگودیشم پارٹی و انچارج حلقہ لوک سبھا حیدرآباد جناب علی مسقطی نے سفیان کے مظاہرہ پر خوشی و مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پرانا شہر ملک کا نام روشن کرنے کیلئے انمول رتن دیئے ہیں۔ چنانچہ اگر ان انمول رتن کو حکومت کی جانب سے حوصلہ افزائی کی جائے تو پرانا شہر کے مختلف شعبوں میں تعلق رکھنے والے اعلیٰ صلاحیتوں کے حامل کھلاڑی نہ صرف ملک بلکہ دنیا بھر میں ملک کا نام روشن کرسکتے ہیں۔ علی مسقطی نے کم عمر کھلاڑی کو اپنی جانب سے 10 ہزار 10 ہزار روپئے نقد انعام دیتے ہوئے مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر محمد عمر خان، محمد حفیظ، محمد عادل، محمد ابوبکر، محمد آصف کے علاوہ دیگر موجود تھے۔