سرینگر 20جولائی (سیاست ڈاٹ کام ) جموں کشمیر کرکٹ اسو سی ایشن (جے کے سی اے) میں آج ڈرامائی صورتحال دیکھنے میں آئی جیسا کہ بورڈ نے ریاستی وزیر اسپورٹ عمران انصاری کو بورڈ کا صدر منتخب کرتے ہوئے فاروق عبداللہ کی بورڈ پر 35 سالہ حکمرانی کو ختم کیا لیکن فاروق عبداللہ نے جموں عدالت سے حکم التواء حاصل کرلیا ۔ جے کے سی اے کے 64 ارکان میں 42 ارکان نے جب باغی گروپ کے انصاری کو بورڈ کا متفقہ طور پر صدر منتخب کرلیا اور کہا کہ عبداللہ نے انتخابات نہیں لڑے ہیں تو انہوں نے عدالت کا رخ کیا جہاں سب جج امرت جیت سنگھ لنگے نے حکم التواء جاری کیا ۔