حیدرآباد7۔جون (سیاست ڈاٹ کام)جشن تلنگانہ کے موقع پر منعقدہ تلنگانہ کپ کے فائنل میں عباس یونین کے حریف ٹیم سی سی اوبی کو پنالٹی شوٹ میں 3-1 سے شکست دیکر خطاب اپنے نام کرلیا ہے۔یہ مقابلہ کافی مسابقتی رہا جہاں مقررہ وقت دونوں ہی ٹیموں گول اسکور نہیں کرپائی جس کے بعد نتیجہ حاصل کرنے کے لئے پنالٹی شوٹ کا فیصلہ کیا گیا جس میں عباس یونین نے کامیابی حاصل کی۔ فاتح ٹیم کی کامیابی میں گول کیپر سید شبیر حسین رضوی نے پہلا اور چوتھا گول روکتے ہوئے کلیدی رول ادا کیا۔