عباس علی باقری ‘ حیدرآباد اسکولس فیڈریشن فٹبال ٹیم کے کپتان مقرر

حیدرآباد 16 نومبر ( پریس نوٹ ) کمسن کھلاڑی میر عباس علی باقری کو حیدرآباد اسکول فیڈریشن فٹبال ٹیم کی قیادت کیلئے منتخب کیا گیا ہے جو کھمم ضلع میں ٹورنمنٹ میں حصہ لے رہی ہے ۔ اس ٹورنمنٹ میں تلنگانہ کے تمام اضلاع کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ کھلاڑیوں کے سلیکشن میں حیدرآباد کے تمام اسکولس کے طلبا نے حصہ لیا تھا جو حیدرآباد پبلک اسکول میں منعقد ہوا تھا ۔ حیدرآباد اسکول فیڈریشن ٹیم کے کوچ رضا ہیں۔ پہلا میچ حیدرآباد ضلع ٹیم نے کامیابی حاصل کی ۔ حیدرآباد کیلئے کپتان میر عباس علی باقری نے گول اسکور کیا ۔ عباس کو اب تک مختلف ایوارڈز بھی مل چکے ہیں۔ وہ عباس یونین فٹبال کلب کے کھلاڑی اور میر مہدی علی باقری کے فرزند ہیں۔