عباس جیلانی امریکہ میں پاکستان کے نئے سفیر

اسلام آباد۔ 31 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ میں متعینہ پاکستانی کے نئے سفیر عباس جیلانی واشنگٹن میں آج اپنے عہدہ کا جائزہ لے لیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ باہمی تعلقات کے فروغ کیلئے حال ہی میں پیدا شدہ مثبت تحریک کو مزید مستحکم بنائیں گے۔ عباس جیلانی جو سابق معتمد خارجہ بھی ہیں، 2004ء کے دوران عراق میں اقوام متحدہ کی نمائندگی کیلئے اشرف جہانگیر قاضی کی روانگی کے بعد عباس جیلانی امریکہ میں متعین کئے جانے والے پہلے کیریئر سفارت کار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے مابین وسیع تر تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لئے حالیہ مثبت تحریک پر مزید پیشرفت کی کوشش کی جائے گی۔