عبادتگاہوں کا وجود ، امن و امان کی ضمانت

ہمکنڈہ میں مسجد کی افتتاحی تقریب سے رکن اسمبلی ونئے بھاسکر کا خطاب
ورنگل(سیاست ڈسڑکٹ نیوز)ضلع ورنگل کے ہنمکنڈہ منڈل ریڈی پورم میں مسجد محمدیہ کا رسم افتتاح عمل میں آیا۔شہر ی علاقہ سے کچھ دوری پر ریڈی پورم میں وہاں کے زمیندار پنٹا ریڈی بال ریڈی ولد جوجی ریڈی نے اس بستی میں مسلمانوں کے تقریبا 200 سے زائد ارضیات کو مدے نظر رکھتے ہوئے 700 گزر رقبہ کی اراضی مسجد کی تعمیر کے لئے مختص کیا تھا۔ ایک عرصہ دراز سے یہاں مسلم آبادی رہایشی پزیر نہ ہونے کی وجہہ سے مسجد کا کام شروع نہ ہوپایا تھا۔ اب جبکہ یہاںمسلمان اپنے رہایشی مکانات کی تعمیر شروع کردی اور بتدریج آبادی میں اضافہ ہوا ہے اور مسلمانوں کو نمازوں کے لئے شہری علاقوں میں فاصلہ طئے کرنا پڑ رہا تھا۔ خواجہ سراج الدین ،فرحت اللہ بیگ او ر محمد عبدالقدوس کی قیادت میں مسجد کی تعمیر کا اقدام کیا۔ مسجد محمدیہ کی تعمیر کے لئے یہاں کے غیر مسلم اور مسلمان محمد عرفان احمد، محمد محبوب ، مرزا عزیز اللہ بیگ، محمد فیض الدین، ایس ایم سبحان، محمد حسین خان، یعقوب ، محمد کلیم اور محمد مجاہدنے حصہ لیا ۔رسم افتتاح میں بطور خاص مقامی رکن اسمبلی و سی ایم او دفتر ریاستی وزیر اعلی داسیم ونئے بھاسکر نے شرکت کی ۔ اس موقع پر رکن اسمبلی داسیم ونئے بھاسکر نے خطاب میںکھا کہ مسجد کی تعمیر اس علاقہ میں امن کی نشانی ہے۔انہوں نے مسجد کی تعمیر کے لئے یہاں کے مسلمانو کو مبارکباد پیش کی اور تعمیر کے دوران اپنے خدمات اور تعائون کو پیش کرنے کی بات کہی۔ محمد عبدالصمد ٹی آر ایس ، محمد یعقوب علی ، معشوق علی کے علاوہ زمیندار پنٹا ریڈی بال ریڈی،ورائٹی رمیش،لکشمی نارئینا اور سریندر کے علاوہ کثیر تعداد میں اطراف و اکناف کے لوگوں نے بھی شرکت کی۔ الحاج مولانا حافظ محمد عبدالباری نے اس موقع پر خطاب کیا اور نماز ادا کی۔