نئی دہلی۔ 9 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) یوگیندر یادو اور پرشانت بھوشن کے باغی کیمپ نے دعویٰ کیا کہ لوک سبھا انتخابات میں عاپ کے 70 سے زیادہ امیدواربشمول میدھا پاٹکر ، سوراج سمواد اجلاس میں جو آئندہ ہفتہ طلب کیا گیا ہے، شرکت کریں گے۔ گروپ کا دعویٰ ہے کہ اسے تقریباً 3,591 کا ردعمل حاصل ہوچکا ہے۔ گروپ نے کہا کہ سماجی کارکن میدھا پاٹکر جو عاپ سے مستعفی ہوچکی ہیں ، اجلاس میں شرکت کریں گی۔ یادو اور بھوشن نے کہا کہ اس تقریب سے پہلے اِفکوچوک گڑ گاؤں میں 14 اپریل کو 10 تا 5 بجے دن اجلاس منعقد کیا جائے گا۔ اس کے بعد حقیقی جذبہ کے ساتھ تحریک کا آغاز کیا جائے گا۔