عاپ کے ایک اور رکن اسمبلی کی تعلیمی قابلیت پر تنازعہ

نئی دہلی 11 جون (سیاست ڈاٹ کام )عام آدمی پارٹی کے ایک اور رکن اسمبلی کی تعلیمی قابلیت متنازعہ ہوگئی۔ عام آدمی پارٹی کے سابق رکن اسمبلی راجیش گارگ نے آج قرول باغ (سنٹرل) رکن اسمبلی وشیش روی کے خلاف یہ شکایت درج کرائی کہ انہوں نے 2013 انتخابی حلفنامہ میں بی کام کامیاب ہونے کا دعوی کیا اور 2015 کے حلفنامہ میں انہوں نے کہا کہ وہ اوپن یونیورسٹی سے بی اے کررہے ہیں۔