عاپ خاتون ورکر کی خودکشی کا مسئلہ، بی جے پی کا مطالبہ

نئی دہلی 28 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) عام آدمی پارٹی کی خاتون ورکر کی خودکشی کے حالیہ واقعہ کا سخت نوٹ لیتے ہوئے بی جے پی نے آج مطالبہ کیاکہ عام آدمی پارٹی کے صدر اور اس کے قائدین کے خلاف ایک ایف آئی آر درج کیا جانا چاہئے۔ اس قانون نے اپنی زندگی ختم کردی ہے اس کی وجوہات کا پتہ چلانے کے علاوہ خودکشی کا سبب بننے والے عام آدمی پارٹی قائدین پر مقدمہ چلایا جانا چاہئے۔ عام آدمی پارٹی کی یہ خاتون ورکر شمال مغربی دہلی کے نریلا علاقہ میں اپنے مکان میں زہریلی شئے پی کر خودکشی کی کوشش کی تھی اور علاج کے دوران وہ 19 جولائی کو فوت ہوگئی۔ اس خودکشی کے واقعہ کے خلاف بی جے پی کے کئی خاتون ارکان پارلیمنٹ نے احتجاج کرتے ہوئے صدرجمہوریہ پرنب مکرجی سے ملاقات کی تھی۔