عاپ اور بی جے پی حکومت کی کارکردگی میں یکسانیت

نئی دہلی۔ 17 فروری (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس نے آج کہا کہ عام آدمی پارٹی اور بی جے پی کا حکمرانی کا انداز یکساں نوعیت کا ہے۔ اروند کجریوال کی حکومت نے دہلی میں پہلے ہی دن ریاستی سیکریٹریٹ میں میڈیا پر امتناع عائد کردیا۔ اس پس منظر میں کانگریس نے آج یہ تبصرہ کیا ہے۔ پارٹی لیڈر منیش تیواری نے ٹوئٹر پر لکھا کہ عام آدمی پارٹی اور بی جے پی کی حکمرانی کا انداز بالکلیہ یکساں ہے۔ مودی نے چیف منسٹر گجرات کی حیثیت سے گجرات سیکریٹریٹ میں میڈیا پر امتناع عائد کیا تھا۔ عام آدمی پارٹی اب یہی روش اختیار کئے ہوئے ہے۔ عاپ حکومت کے پہلے دن کل دہلی سیکریٹریٹ میں میڈیا کو داخلے کی اجازت نہیں دی گئی۔ سکیورٹی عملے نے کہا کہ سینئر عہدیداروں سے یہ ہدایت ملی ہے کہ کسی بھی میڈیا نمائندے کو احاطہ میں داخل ہونے کی اجازت نہ دی جائے۔ ڈگ وجئے ماضی میں بھی کجریوال اور انا ہزارے کی مہم پر تنقید کرچکے ہیں۔