عام شہریوں کو دھماکہ پر سب انسپکٹر پولیس کے خلاف مقدمہ

حیدرآباد /10 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) نشہ کی حالت میں سڑک پر ہنگامہ آرائی اور اختیارات کا بے جا استعمال کرتے ہوئے عام شہریوں کو دھمکانے ایک سب انسپکٹر کیلئے مہنگا ثابت ہوا اور پولیس نے اس عہدیدار کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ آصف نگر پولیس اسٹیشن سے وابستہ سب انسپکٹر کمار سوامی پر سریندر نامی شخص نے سنگین الزامات لگائے ہیں ۔ بوڈاپل علاقہ کے ساکن نریندر نے میڑپلی پولیس میں شکایت درج کروائی کہ کمار سوامی جو کل رات سخت نشہ کی حالت میں تھا ۔ سواگت بار کے قریب دوسروں کے معاملات میں مداخلت کرتے ہوئے ویڈیو گرافی کرنے لگا جب اس سے وضاحت طلب کی گئی تو اس نے نریندر اور اس کے ساتھیوں کو مارپیٹ کا نشانہ بنایا اور عہدے کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے بدسلوکی کرنے لگا اور خطرناک نتائج کی دھمکیاں دے رہا تھا ۔