گلبرگہ 2 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ضلعی انتظامیہ نے عوام کے تعمیری پروجیکٹس کے لئے عام ریت مہیا کرنے کے لئے سارے انتظامات مکمل کرلئے ہیں ۔ ڈپٹی کمشنر گلبرگہ و ضلع سیانڈ کمیٹی کے صدر نشین این وی پرساد نے کہا ہے کہ تعلقہ جیورگی کے مواضعات اٹگا اور کولکور اور گلبرگہ تعلقہ کے مواضعات ندی سنور و سومناتھن ہلی سے ضرورت مند ون کو ریتی سربراہ کی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ ضلعی سیانڈ کمیٹی کے فیصلہ کے بموجب ریتی عام عوام کو فراہم کی جائیگی۔ ریتی حاصل کرنے کے ضرورت مند افراد کو اپنے تعلقہ کے متعلقہ اسسٹنٹ ایکزیکیوٹیو انجنئیر سے ربط پیدا کرنا ہوگا۔ پھر مقررہ فیس کی ادائیگی کے بعد ریت حاصل کی جاسکے گی۔ریتی صبح 6 بجے سے شام 6بجے کے درمیان حاصل کی جاسکتی ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے متنبہ کیا ہے کہ اگر کوئی بھی شخص غیر قانونی طور پر یا غیر مجاز طور پر ریت منتقل کرتا ہوا پایا گیا تو اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائیگی۔