نئی دہلی 27 فروری (سیاست ڈاٹ کام) وزیر فینانس ارون جیٹلی این ڈی اے حکومت کا پہلا مکمل سال کا عام بجٹ 28 فروری کو پیش کریں گے۔
میں اقلیتوں کا مخالف نہیں، توگاڑیہ کا
دورۂ کندھامل سے روکنے پر بیان
راورکیلا 27 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) حکومت اوڈیشہ کی جانب سے فرقہ وارانہ طور پر حساس ضلع کندھامل کے دورے کی اجازت دینے سے انکار کے بعد صدر وی ایچ پی پروین توگاڑیہ نے آج وضاحت کی کہ وہ اقلیتوں کے مخالف نہیں ہیں، تاہم اپنے ہندو بھائیوں اور بہنوں کے حق میں بات کرتے رہیں گے۔ ’’میں اقلیتوں کے خلاف نہیں ہوں، بلکہ میں بلاشبہ میرے ہندو بھائیوں اور بہنوں کے مفاد پر بات کرتا ہوں‘‘۔ توگاڑیہ نے اخباری نمائندوں کو یہ بات بتائی، نیز یہ کہ وہ بنگلہ دیشی مسلمانوں کے غیرقانونی داخلہ کے مخالف ہیں۔
بی جے پی حکومت سے صرف کارپوریٹس کا فائدہ: سی پی آئی
کوٹایم /27 فروری (سیاست ڈاٹ کام) سی پی آئی نے آج مرکز کی بی جے پی زیر قیادت این ڈی اے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس کے 9 ماہی دور اقتدار میں صرف کارپوریٹس کو فائدہ پہنچا ہے۔ غریب اور پسماندہ طبقات کی بھلائی کے لئے کچھ نہیں کیا گیا۔ سی پی آئی کے جنرل سکریٹری ایس سدھاکر ریڈی نے کہا کہ حکومت حصول اراضی قانون بھی اسی لئے منظور کرنا چاہتی ہے، تاکہ کاشت کاروں کی زمین زبردستی حاصل کرکے کارپوریٹس کے حوالے کی جائیں۔