نئی دہلی ۔23 اگسٹ ۔(سیاست ڈاٹ کام) عام مرکزی بجٹ کو فبروری کے بجائے جنوری میں پیش کرنے کی تجویز کی پرزور حمایت کرتے ہوئے سی بی ڈی ٹی کی ٹیکس عہدیدار رانی سنگھ نائیر نے آج کہا کہ اس سے زیادہ سے زیادہ مالیاتی خدمات انجام دینے میں سہولت ہوگی اور مالیاتی سال کے پہلے دن سے ہی عوامی مصارف کو مزید موثر بنایا جاسکے گا ۔ بجٹ کی تیاری اور پیشکش کے بڑے پیمانے پر عمل کے حصہ کے طورپر حکومت نے پارلیمنٹ میں فبروری کے بجائے جنوری میں بجٹ پیش کرنے پر غور کیا ہے تاکہ بجٹ اور مالیاتی امور کو نئے مالیاتی سال کے آغاز سے قبل ہی پورا کرلیا جائے ۔