نئی دہلی 28 فروری (سیاست ڈاٹ کام) اپوزیشن نے آج پیش کردہ بی جے پی کے پہلے بجٹ کو خالی ڈبہ خالی ڈھول سے تعبیر کیا ہے اور یہ الزام عائد کیاکہ بی جے پی حکومت کی جانب سے سرمایہ داروں اور کارپوریٹ گھرانوں کو رقومات کی باز ادائیگی ہے جنھوں نے پارلیمانی انتخابات میں مالی امداد فراہم کی تھی۔ لوک سبھا میں کانگریس لیڈر ملکارجن کھرگے نے کہاکہ یہ بجٹ صرف کارپوریٹ صنعتکاروں کیلئے ہے اس کا غریبوں سے کوئی واسطہ نہیں ہے۔ جبکہ کانگریس لیڈر جئے رام رمیش نے بجٹ کو دھن واپسی پروگرام قرار دیا۔