عام آدمی پارٹی کے 4 ایم ایل ایز کیخلاف مقدمہ

نئی دہلی۔2 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) عام آدمی پارٹی کے 4 ارکان اسمبلی کو یہاں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کی قیام گاہ پر ریاستی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر وجیندر گپتا، 2 سٹی میئرس اور دیگر افراد پر مبینہ حملے کی پاداش میں ماخوذ کیا گیا ہے۔ پولیس نے کہا کہ ایم ایل ایز جرنیل سنگھ، اکھلیش ترپاٹھی ، جتیندر تومر اور سنجیو جھا کو ایف آئی آر میں نامزد کیا گیا ہے۔ یہ کیس دہلی بی جے پی جنرل سکریٹری رویندر گپتا کی شکایت پر سیول لائنس پولیس اسٹیشن میں درج کیا گیا ہے۔ اپوزیشن لیڈر نے الزام عائد کیا تھا کہ عام آدمی پارٹی کے قائدین اور ورکرس نے کجریوال کی قیام گاہ پر بی جے پی وفد کے ارکان کے ساتھ بہت غلط برتائو کیا تھا۔