عام آدمی پارٹی کی گھر گھر مہم کیلئے این آر آئی حامیوں کی تائید

نئی دہلی 4 فروری (سیاست ڈاٹ کام) عام آدمی پارٹی نے دہلی میں گھر گھر مہم کیلئے اپنے این آر آئی حامیوں کو سرگرم کردیا ہے۔ عالمی سطح پر ڈنر پارٹیوں کے ذریعہ فنڈ اکٹھا کرنے کے بعد این آر آئیز کی تائید سے گھر گھر مہم چلاکر رائے دہندوں کی دلجوئی کی جارہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے مطابق اس مہم کا مقصد دو کام انجام دینا ہے۔ ایک تو عوام کی تائید حاصل کرنا ہے اور ان سے اپیل کرتے ہوئے پارٹی کی مالی حالت کو بہتر بنانے کے لئے مدد کرنے کی اپیل کرنا ہے۔ پارٹی کے ویب سائٹ پر تمام حامیوں کو ہدایات دی گئیں کہ وہ کس طرح عالمی سطح پر رہنے والے حامیوں سے ربط پیدا کرسکتے ہیں۔ مہم کے نگرانی کرنے والے ٹیم کے رکن رشمی سریواستو نے کہاکہ ہمارے این آر آئیز حامیوں نے دن رات محنت کرکے اپنا قیمتی وقت پارٹی کے حق میں مہم چلائی ہے اگرچیکہ وہ میدان میں موجود نہیں ہیں لیکن گھر گھر مہم کو ٹیلی مارکٹنگ کے ذریعہ چلایا جارہا ہے۔