عام آدمی پارٹی اور کانگریس پر عوام کو گمراہ کرنے کا الزام

امرتسر 24 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر پنجاب پرکاش سنگھ بادل نے کانگریس اور عام آدمی پارٹی پر تنقید کی اور کہاکہ یہ دونوں پارٹیاں مخالف پنجاب نظریہ رکھتی ہیں اور ریاست کے عوام سے انھیں کوئی ہمدردی نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے کہاکہ دونوں پارٹیوں کی قیادت نے کھوکھلے نعرے لگائے ہیں اور ریاست میں اقتدار حاصل کرنے کے مقصد سے جھوٹے وعدے کئے جارہے ہیں۔ کانگریس اور عام آدمی پارٹی پر الزام عائد کیاکہ یہ پارٹیاں عوام کو اپنے جھوٹے پروپگنڈہ کے ذریعہ گمراہ کررہی ہیں۔ اس کا مقصد صرف جھوٹ کے سہارے اقتدار حاصل کرنا ہے اور دولت بٹورنا ہے۔ پنجاب کے عوام سے عام آدمی پارٹی اور کانگریس کو کوئی ہمدردی نہیں ہے۔ یہ صرف ہیجان پیدا کرکے سیاسی مقصد حاصل کرنا چاہتی ہیں۔