جگتیال۔ 16 ؍ فبروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) غریب بچھڑے طبقات کی ترقی اور اندراماں کالونیاں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے ہر ممکنہ اقدامات رکن پارلیمنٹ مدھو گوڑ یشکی نے آج حلقہ جگتیال میں کروڑوں روپیوں کے مختلف ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد جلسہ کو مخاطب کیا ۔ حلقہ جگتیال کے مختلف علاقوں میں مختلف ترقیاتی کام جگتیال منڈل موضع انترگاؤں 1.30 کروڑ روپیوں کی لاگت سے 33/11 KV برقی سب اسٹیشن کا سنگ بنیاد سارنگا پورمنڈل موضع دھرمارم میں پی ایچ سب سنٹر کا سنگ بنیاد اور سارنگاپورم موضع تنگور میں تین زائد کلاس روم کا افتتاح اور AWC بلڈنگ اور روڈ کا سنگ بنیاد کے علاوہ تالاب کا سنگ بنیاد رکھا ۔ اوراسی طرح جگتیال منڈل میں 7.25 لاکھ روپیوں کی لاگت سے آنگن واڑی سینئر اور پانچ لاکھ روپیوں سے ایس سی کالونی میں تعمیر کردہ پینے کے پانی کی باولی اور جابتاپور موضع میں پانچ لاکھ کی لاگت سے تعمیر کردہ واٹر پلانٹ کا افتتاح اور 7.25 لاکھ سے تعمیر کئے جانے والے آنگن واڑی سینٹر کا موضع موتے میں سنگ بنیاد 14 لاکھ روپیوں کی لاگت سے دھرور موضع میں تعمیر کی جانے والی پی ایچ سب سنٹر کا سنگ بنیاد رکھا گیا ۔
اس کے علاوہ رائیکل منڈل میں 132KVسب اسٹیشن کا سنگ بنیاد رکھا گیا۔ اس موقع پر انہوں نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کسانوں کو برقی سربراہی کے مقصد سے ہر جگہ برقی سب اسٹیشن کی تعمیر عمل میں لا رہی ہے ۔ چورنڈلہ پاٹ میں دھرور موضعات میں اندرماں میں پینے کے پانی کی سربراہی اور بیت الخلاء اور ڈرین ‘ سی سی روڈس کی تعمیر کے لئے اقدامات تیزی سے جاری ہے ۔ انہوں نے پورنڈلہ میں کالی بنڈا سے بی ٹی سی سی روڈ کی تعمیر کا عوام کو تیقن دیا ۔ آج کا دن رکن پارلیمنٹ نظام آباد موھو گوڑ یشکی اور رکن اسمبلی جگتیال مسٹسر ایل رمنا کے لئے مصروف ترین رہا ۔ دونوں حلقہ جگتیال میں کروڑہا رپیوں کے مختلف تعمیری و ترقیاتی کاموں افتتاح و سنگ بنیاد رکھا واضح رہے کہ عنقریب انتخابات کے پیش نظر ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد اور افتتاح انجام دیا ۔ مختلف سی سی روڈ اور کستوربا گاندھی اسکول اور سب سنٹرس ‘ سب اسٹیشن اور رائیکل میں گرین فیلڈ منی اسٹیڈیم کا سنگ بنیاد وغیرہ رکھا ۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ رکن اسمبلی رمنا ‘ ڈاکٹر سنجے کمار DE الکٹریسٹی ‘ V کشٹیا AD ‘ ستیش کمار ‘ مسیح الدین افسر AE ‘ ایل رادھا سرپنچ ‘ بورنڈلہ سرپنچ ایس جلاجہ ‘ جابتاپور سرپنچ این بکشی ‘ پنچایت راج اے ای شمشیر علی اور دیگر موجود تھے ۔