عام انتخابات کے لئے 9 اپریل تک نامزدگیوں کا ادخال

کریم نگر ضلع کلکٹر ایم ویرا برہمیا کی وڈیوکانفرنس

کریم نگر 30 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) عام انتخابات 2014 کے انعقاد پر ریٹرننگ عہدیداران کے ساتھ ضلع کلکٹر ایم ویرا برہمیا نے جمعہ کی شام کریم نگر سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ جائزہ اجلاس منعقد کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ عام انتخابات کے پرچہ نامزدگیاں 2 اپریل تا 9 اپریل تک قبول کی جائیگی ۔ 10 اپریل کو پرچہ نامزدگیوں کی تنقیح ہوگی۔ 2 اپریل کو امیدواروں کی دستبرداری کy آخری تاریخ ہوگی اور 30 اپریل کو پولنگ ہوگی۔ 16 مئی کو ووٹوں کی گنتی ہوگی ۔ ریٹرننگ عہدیداران کو دی گئی ہینڈ بک تفصیل سے مطالعہ کر کے مکمل واقفیت حاصل کریں انتخابات کے ابتدائی کارروائی پرچہ نامزدگیوں کی قبولیت ،تنقیح ،دستبرداری ، قطعی مقابلے میں موجود امیدواروں کی فہرست نشانات کے الاٹمنٹ پر ریٹرننگ عہدیداران کو واقف کروایا ۔ انتخابی اشیاء کے معاملے میں ضروری اقدامات کریں بینک عہدیدران کو انتخابی میدان میں موجود امیدواروں کا کھاتہ کھولنے کے معاملے میں خاص کر احکامات دیئے گئے پرچہ نامزدگی کے ساتھ بینک کھاتے کی نقل بھی منسلک کرنا ہوگا۔ انتخابی ضابطہ اخلاق کی لازمی طور پر عمل آوری کںی ۔ پرچہ نامزدگی سے قبل ہی پولیس بندوبست تجاویز ارسال کریں ۔ انتخابی ۔ انتخابات پرامن شفافیت کے ساتھ انجام دہی کے لئے تمام اقدامات کریں۔اس ویڈیو کانفرنس میں جوائنٹ کلکٹر سرفراز احمد، ایڈیشنل جوائنٹ کلکٹر بی نمایا ضلع ریونیو عہدیدار ٹی ویرا برہمیا ،نوڈل عہدیداران و دیگر نے شرکت کی۔