نظام آباد میں ٹی آر ایس ، کانگریس اور بی جے پی قائدین شب و روز عوام سے رابطہ میں مصروف
نظام آباد:20؍ فروری ( محمد جاوید علی)عام انتخابات سے قبل سیاسی جماعتیں انتخابی سرگرمیوں کا ابھی سے آغاز کردیا ہے متحدہ ضلع کے 9 اسمبلی حلقوں میں ٹی آرایس ، کانگریس اور بی جے پی انتخابی سرگرمیوں کا آغاز کرتے ہوئے اپنی حکمت عملی کو اختیار کئے ہوئے ہیں برسراقتدار جماعت ٹی آرایس سروے کے ذریعہ پارٹی کے اراکین اسمبلی کے کارکردگیوں کی تفصیلات حاصل کرتے ہوئے نشانات مقرر کرتے ہوئے انہیں عوام کے درمیان رہتے ہوئے آئندہ انتخابات سے قبل مستحکم ہوجانے کی ہدایت دی جارہی ہے 9 اسمبلی حلقہ جات میں قبل از کرائے گئے سروے میں نظام آباد اربن کی کارکردگی اطمینان بخش رہی جبکہ دیگر اسمبلی حلقہ جات کے اراکین اسمبلی کی کارکردگی مایوس ہونے پر چیف منسٹر نے ان اراکین اسمبلی کو ہدایت دیتے ہوئے عوام کے درمیان رہنے کی ہدایت کے بعد ضلع کے اراکین اسمبلی عوام کے درمیان پہنچ کر عوام سے رابطہ قائم کرتے ہوئے ترقیاتی کاموں سے واقف کرانے کے علاوہ کلیانہ لکشمی ، شادی مبارک اسکیمات کے چیکس تقسیم کرتے ہوئے استفادہ کنندگان سے ملاقات کرتے ہوئے اپنی کارکردگی میں سدھار پیدا کررہے ہیں نظام آباد اربن کے رکن اسمبلی بیگالہ گنیش گپتا نظام آباد اربن میں دومرتبہ رات دن دورہ کررہے ہیں مشن بھگیرتا ، امروت انڈ ر گرائونڈ ڈرینج کے کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے وقت مقررہ پر کاموں کی تکمیل کیلئے ہدایت دے رہے ہیں اور کلیانہ لکشمی ، شادی مبارک کے چیکس کی تقسیم کے علاوہ دیگر فنڈس کے استعمال کیلئے ترقیاتی کام انجام دے رہے ہیں مرکزی حکومت کے پروگراموں کو بھی انجام دیتے ہوئے شہر میں شب و روز مصروف رہنے کی کوشش کررہے ہیں ۔ جبکہ رکن اسمبلی بودھن شکیل عامر ابھی سے اپنی سرگرمیوں کا آغاز کرتے ہوئے بڑے پیمانے پر اسمبلی حلقہ کا دورہ کرتے ہوئے ترقیاتی کاموں کو انجام دینے کے علاوہ شادی مبارک ، کلیانہ لکشمی چیکس کی تقسیم کے علاوہ دیگر کاموں کو انجام دے رہے ہیں ۔ رکن اسمبلی بانسواڑہ و ریاستی وزیر پوچارام سرینواس ریڈی متحدہ ضلع میں دورہ کرنے کے علاوہ بانسواڑہ حلقہ اسمبلی میں ترقیاتی کاموں کو تیزی کے ساتھ انجام دینے کے علاوہ دیگر پارٹیوں سے ٹی آرایس میں شمولیت اختیار کرنے کیلئے اپنی نظروں کو مرکوز کئے ہوئے ہیں انہوں نے تلگودیشم کے بدیا نائیک کے علاوہ کانگریس کے کئی قائدین کو ٹی آرایس میںشمولیت اختیار کروانے میں کامیابی حاصل کی ہے ۔ جبکہ بانسواڑہ میں کانگریس پارٹی اپنے طور پر مستحکم ہوتی جارہی ہے کانگریس کے اعلیٰ قائد محمد علی شبیر بانسواڑہ ، بچکند ہ اسمبلی حلقوں میں بڑے پیمانے پر جلسوں کے انعقاد کے ذریعہ کانگریس کو مستحکم کرنے کی کوشش کررہے ہیں آرمور حلقہ میں رکن اسمبلی جیون ریڈی کی جانب سے ترقیاتی کاموں کو انجام دینے میں شب و روز مصروف کے باوجود بھی لال جوار کا مسئلہ سنگین مسئلہ بنا ہوا ہے لال جوار کیلئے کسانوں کی جانب سے بڑے پیمانے پر احتجاج کرتے ہوئے آرمور بند کو بھی مناتے ہوئے بند کامیاب رہا ۔ حکومت کی جانب سے مارکیفڈ کے ذریعہ لال جوار کی خریدی کے اعلان کے باوجود بھی کسان حکومت کے فیصلہ سے مطمئن نظر نہیں آرہے ہیں اپوزیشن اس کا بھر پور فائدہ اٹھانے کی کوشش کررہی ہے بالکنڈہ کے رکن اسمبلی پرشانت ریڈی ترقیاتی کاموں کی انجام دہی میں کوئی کسر باقی نہیں رکھ رہے ہیں لیکن اس کے باوجود بھی ابھی تک اپوزیشن ان کی ناکامیوں کی نشاندہی کرنے میں خاطر خواہ کامیابی حاصل نہیں کی ہے۔ نظام آباد رورل اسمبلی حلقہ میں رکن اسمبلی باجی ریڈی گوردھن اسمبلی حلقہ میں اپنی ایک منفرد شناخت رکھتی ہے وہ اپنے ترقیاتی پروگراموں کے ذریعہ عوام سے بہترین تعلقات قائم کئے ہوئے ہیں لیکن ان ہی کے پارٹی کے ایم ایل سی بھوپت ریڈی اور ان کے درمیان جاری اختلافات ان کیلئے دشوار کن ثابت ہورہی ہے وہیں پر کانگریس اور بی جے پی اپنے طور پر مستحکم ہونے کی کوشش کررہی ہے بی جے پی کے آنند ریڈی کانگریس کے ارکلہ نرساریڈی ان دنوں سرگرم ہوتے جارہے ہیں ۔ کاماریڈی اسمبلی حلقہ میں رکن اسمبلی گمپا گوردھن کے ترقیاتی کاموں اور شادی مبارک کلیانہ لکشمی و دیگر اسکیمات کی انجام دہی کے باوجود بھی قانون ساز کونسل کے اپوزیشن لیڈر محمد علی شبیر اسمبلی حلقہ میں شب و روز مصروف نظر آرہے ہیں اور حکومت کی ناکامی کو اجاگر کرنے میں شب و روز مصروف ہے یلاریڈی اسمبلی کے رکن اسمبلی ترقیاتی کاموں کا حلقہ اسمبلی میں کوئی اثر نہیں ہورہا ہے جبکہ اسمبلی حلقہ میں کانگریس دن بہ دن مستحکم ہوتی جارہی ہے کانگریس کے نلا مڑگو سریندر وقفہ وقفہ سے اسمبلی حلقہ کے مختلف منڈلوں میں بڑے پیمانے پر وگراموں کو انجام دیتے ہوئے کانگریس کے اعلیٰ قائد محمد علی شبیر کے ذریعہ بڑے پیمانے پر پروگرام کو انجام دیتے ہوئے بڑی تعداد میں جلسوں کے انعقاد کے ذریعہ حکومت کی ناکامیوں کو عوام کو واقف کروارہے ہیں ۔ جکل حلقہ اسمبلی میں رکن اسمبلی ہنمنت شنڈے ترقیاتی کاموں کی انجام دہی میں کوئی کسر باقی نہیں رکھ رہے ہیں لیکن اس کے باوجود بھی کانگریس کے گنگارام بڑے پیمانے پر ان کے خلاف تشہیر کو انجام دینے میں کوئی کسر باقی نہیں رکھ رہے ہیں ضلع کے 9 اسمبلی حلقوں میں کانگریس اپنے آپ طور پر مستحکم کرتی جارہی ہے پردیش کانگریس کے صد ر مسٹر اتم کمار ریڈی عنقریب میں ضلع میں بس یاترا کو انجام دینے والے ہیں اور یہ جکل اسمبلی حلقہ سے اپنی بس یاترا کا آغاز کرتے ہوئے متحدہ ضلع کے 9 اسمبلی حلقوں میں بس یاترا کرتے ہوئے پارٹی کو مستحکم کرنے کی کوشش کرنے کے امکانات ہیں ۔ نظام آباد اربن میں جہاں ٹی آرایس انتخابی سرگرمیوں کو آغاز کردیا ہے وہیں پر کانگریس ، بی جے پی نے بھی اپنی سرگرمیوں کا آغاز کرتے ہوئے مختلف پروگراموں کو انجام دے رہی ہے کانگریس کے مہیش کمار گوڑ، این رتناکر، طاہر بن حمدان کے علاوہ دیگر قائدین مصروف ہے۔ بی جے پی میں شامل ہونے والے ڈی سرینواس کے فرزند ارویند بھی ان دنوں نظام آباد میں ٹی آرایس کے خلاف پروگراموں کی انجام دہی کے ذریعہ اپنی شناخت پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔ جبکہ سابق رکن اسمبلی اینڈالہ لکشی نارائنا بی جے پی کے سینئر قائد سوریہ نارائنا بھی شہر میں اپنی علیحدہ شناخت کررہی ہے پارٹی پرچم تلے پروگرام کو انجام دے رہے ہیں متحدہ ضلع میں نظام آباد میں ایک سال قبل بھی ہی سرگرمیوں کا آغاز ہوچکا ہے۔