یلاریڈی ۔ 2اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کسانوں کے خلاف پالیسیوں کو اپنانے والی کانگریس حکومت کا آنے والے عام انتخابات میں صفایا یقینی ہے ۔ وائی ایس آر کانگریس یلاریڈی انچارج مسٹر سدھارتا ریڈی نے اپنے دورہ یلاریڈی کے موقع پر اخباری نمائندوں سے مزید کہا کہ آنجہانی وزیر اعلیٰ وائی ایس راج شیکھر ریڈی کے دوراقتدار میں کسان کافی خوش تھے ۔ چندرا بابو نائیڈو کی حکمرانی میں جس طرح کسانوں نے خودکشی کی تھی اسی طرح اب ریاست کا حال ہوگیا ہے ۔ انے والے عام چناؤ میں دوبارہ وائی ایس جگن موہن ریڈی کی قیادت میں دونوں ریاستوں میں وائی ایس آر کانگریس کا اقتدار ہوگا اورہرطرف خوشحالی کو یقینی بنایا جائے گا ۔ عوام کے گھر گھر جاکر آنجہانی وائی ایس آر ترقیاتی و فلاحی اسکیمات کو تشریح کریں گے اور عوام کو پھر سے عوامی حکومت کو نافذ کرنے عام انتخابات کے ساتھ ساتھ مقامی چناؤ میں وائی ایس آر کانگریس کو مستحکم کرنے کی اپیل کریں گے ۔ اس علاقہ میں وائی ایس آر کانگریس کو مستحکم کرنے کی اپیل کریں گے ۔ اس علاقہ کی عوام کیلئے پرانہیتا چیوڑلہ کا پانی لانے کا کارنامہ وائی ایس آر ہی کا ہے ۔ یلاریڈی کیلئے ڈگری کالج منظور کرنے والے وزیراعلیٰ راج شیکھر ریڈی کے خواب کو آج تک جوں کا توں رکھا گیا ہے ۔ وآئی ایس ار کی موت کے بعد اسے تعمیر کرانا ضروری نہ سمجھا ۔ اسطرح ترقیاتی کاموں کو کانگریس حکمراں نے پشت ڈال کر اب عام انتخابات میں عوام سے ووٹوں کی بھیک مانگنے جارہے ہیں جو شرم سے پانی پانی ہونے والی بات ہے ۔ مسٹر سدھارتا ریڈی نے کہا کہ ان پر لگائے گئے غیر ضروری الزامات سے پردہ اٹھائیں گے ۔