بودھن /10 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) راجدھانی دہلی کی اسمبلی کیلئے ہوئے عام انتخابات میں نئی سیاسی جماعت عام آدمی پارٹی ( آپ پارٹی ) کے امیدواروں کی بھاری اکثریت سے کامیابی کی اطلاع پر یہاں بودھن ڈیویژن میں موجود محبان آپ پارٹی میں مسرت کی لہر دوڑ گئی ۔ ڈیویژن کے مختلف مقامات پر محبان آٖ پارٹی نے آتشبازی کی اور مٹھائیاں تقسیم کی ۔ لوک ستہ پارٹی کے سابقہ ضلع صدر و حلقہ اسمبلی بودھن کی نشستیں کے شکست خوردہ امیدوار مسٹر جمیل سائبر Cyber ان کے صحیح فیلے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ سیکولر تعلیم یافتہ شہری ملک و قوم گذشتہ عام انتخابات میں حکومت کرنے کا موقع فراہم کیا تھا ۔ لیکن ان کی جماعت کے قائدین کبھی گھر واپس تو کبھی چار بچے پیدا کرنے جیسے متنازعہ غیر ذمہ دارانہ بیانات دیتے ہوئے اپنی اصلیت پراتر رہے ہیں ۔ جس کا انہیں خمیازہ بھگنا پڑا ۔
٭٭ کوٹگیر منڈل مستقر پر آپ پارٹی کے سرگرم رکن محمد خلیل کی قیادت میں مقامی افراد کی کثیر تعداد نے آپ پارٹی کی دہلی اسمبلی میں واضع اکثریت سے کامیابی پر بس اسٹانڈ کوٹگیر پر جشن منایا۔ آتشبازی کی اور مٹھایاں تقسیم کئے ۔