نئی دہلی ۔ 9 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال نے آج وزیراعظم نریندر مودی پر الزام عائد کیا کہ وہ عام آدمی پارٹی حکومت کے ترقیاتی کاموں کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی کے 67 ارکان اسمبلی تہاڑ جیل سے بھی کام کرنے تیار ہیں ۔ انہوں نے بظاہر مختلف کیسوں میں 3 ارکان اسمبلی کی گرفتاری کا حوالہ دیا ۔