کولکتہ ۔ 10 ۔ فروری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : دہلی انتخابات میں عام آدمی پارٹی کی شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے مغربی بنگال کے وزیر فینانس امیت مترا نے آج کہا کہ اگر ہم سیاسی نقطہ نظر سے دیکھیں تو یہ نتائج ایک نئی جہت عطا کریں گے ۔ انہوں نے یہاں ایک تقریب کے دوران میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یہ نتائج جمہوریت میں ایک نیا موڑ ثابت ہوگی ۔۔
بائیں بازو امیدواروں کے
ڈپازٹس ضبط
نئی دہلی۔/10فبروری، ( سیاست ڈاٹ کام ) دہلی کے انتخابات میں لیفٹ فرنٹ کی 7جماعتوں کے تمام 15امیدوار اپنے ڈپازٹس سے محروم ہوگئے کیونکہ ان میں ایک نے بھی 1000سے زائد ووٹ حاصل نہیں کئے۔ حلقہ بدلی سے SVCI-C امیدوار راکیش کمار نے 947 ووٹ حلقہ کروال نگر سے سی پی ایم امیدوار رنجیت ستواری نے 712 ووٹ ، حلقہ بل مادری سے سی پی آئی امیدوار عبدالجبار نے 644ووٹ اور حلقہ تما پور سے سنجیو کمار نے 542 ووٹ حاصل کئے ۔