میدک ۔ 13 ۔ فبروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) دہلی کے عام انتخابات میں ’’ آپ ‘‘ کی شاندار کامیابی پر عام آدمی پارٹی میدک کے قائدین مسرز راجو رام پرساد ، پروین ، سائی چرن اور ، ڈاکٹر سوامی ناتھ نے اپنے مشترکہ بیان میں مسرت کا اظہار کیا ۔ انہوں نے ’’ آپ ‘‘ کی کامیابی پر جناب کیجریوال کو دلی مبارکباد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔ پارٹی قائدین و کارکنوں نے آپ کی کامیابی پر آتشبازی کی اور آپس میں مٹھائیاں تقسیم کرتے ہوئے جشن منایا ۔ ان قائدین نے کہا کہ مسٹر کیجریوال نے ان انتخابات میں وزیراعظم مودی کو زبردست سبق سکھایا ہے ۔ آخر میں ان قائدین نے کیجریوال کی فتح کو سیکولرازم کی فتح اور فرقہ پرست جماعت کی شکست قرار دیا ۔