عام آدمی پارٹی کی کارکردگی صفر ، بی جے پی

نئی دہلی ۔ /15 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) عام آدمی پارٹی پر تنقید کرتے ہوئے دہلی بی جے پی کے صدر ستیش اپودھیا نے الزام عائد کیا کہ چیف منسٹر اروند کجریوال کا مقصد اقتدار حاصل کرنا تھا۔ ان کی حکومت کی ایک ماہ کی کارکردگی صفر ہے ۔ اروند کجریوال نے دہلی کی عوام کو للی پاپ دے کر ووٹ حاصل کیا تھا اب عوام کو اپنے فیصلے پر پچھتاوا ہوگا ۔کجریوال نے عوام کو دھوکا دیا ہے۔