نئی دہلی 18 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام)دہلی بی جے پی نے آج عام آدمی پارٹی پر مجوزہ ریاستی اسمبلی چناؤکیلئے اپنی مہم پر ’’100 کروڑ روپئے ‘‘خرچ کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے پارٹی سے رقم کے ذرائع کا انکشاف کرنے کا مطالبہ کیا ۔دہلی بی جے پی ترجمان ہریش کھرانہ نے ایک بیان میں الزام عائد کیا کہ عام آدمی پارٹی نے قومی دارالحکومت میں 1200 تجارتی مقامات کرایہ پر حاصل کررہے ہیں اور اوسطاً ہر مقام 3 لاکھ روپئے سے کم نہیںاور انہوںنے زائد از تین ماہ کیلئے بُک کرائے ہیں،لہذا وہ دہلی الیکشن میں 100 کروڑ روپئے خرچ کررہے ہیں۔