نئی دہلی ۔ 18 ۔ فروری (سیاست ڈاٹ کام) حکومت نے آج دہلی ہائیکورٹ کو اطلاع دی کہ عام آدمی پارٹی کے خلاف قانون فیرا کی خلاف ورزی کے الزامات کی تحقیقات میں قانون کی کوئی خلاف ور زی ثابت نہیں ہوسکی۔ بیرونی ممالک سے عاپ کو جو مالیہ حاصل ہوا ہے ، وہ قانون کے مطابق تھا۔ عدالت نے کہا کہ حقائق پر غور کرنے کے بعد معاملہ کا فیصلہ کیا جائے گا۔ عدالت نے اپنا فیصلہ محفوظ کردیا ہے۔ عام آدمی پارٹی کی پیروی ایڈوکیٹ پرنو سچدیوا نے کی تھی۔