عام آدمی پارٹی کی تائید پر مناسب وقت پر مناسب فیصلہ ہوگا:کانگریس

نئی دہلی ۔ 21 ۔ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر اروند کجریوال کے احتجاجی دھرنا کے پس منظر میں کانگریس نے آج اشارہ دیا کہ عام آدمی پارٹی حکومت کے ’’بے ڈھنگے رویے‘‘ پر اس کے صبر کا پیمانہ لبریز ہورہا ہے اور کہا کہ وہ تائید کے مسئلہ پر مناسب وقت کوئی مناسب فیصلہ کرے گی۔ کانگریس نے دہلی پولیس کے خلاف احتجاج کے دوران تشدد کے واقعات پر بھی اپنی ناراضگی کا اظہار کیا ۔ پارٹی ترجمان رندیپ سرجیوالا نے کہا کہ عام آدمی پارٹی والے غیر دستوری انداز میں کام کر رہے ہیں۔

عام آدمی پارٹی ۔پولیس جھڑپوں میں 12 افراد زخمی
نئی دہلی ۔ 21 ۔ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) عام آدمی پارٹی کے حامیوں اور پولیس کے درمیان آج ریل بھون کے قریب جھڑپیں ہوگئیں جس کے نتیجہ میں زائد از ایک درجن افراد بشمول دو پولیس ملازمین زخمی ہوگئے۔ وسطی دہلی میں ہائی سیکوریٹی زون میں پولیس کی بھاری تعیناتی تھی جہاں پارلیمنٹ ، دفتر وزیراعظم ، مختلف وزارتیں اور راشٹرا پتی بھون واقع ہیں۔