نئی دہلی۔ 17 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) عام آدمی پارٹی کے دہلی مذاکرات کو نوجوانوں کے جذبات سے کھلواڑ کا ایک اور اقدام قرار دیتے ہوئے بی جے پی نے کہا کہ نوجوان اب محتاط ہوچکے ہیں اور انہیں مزید دھوکہ نہیں دیا جاسکتا۔ عام آدمی پارٹی کی حالیہ تقریب ’’دہلی مذاکرات‘‘ کے بارے میں تبصرہ کرتے ہوئے صدر دہلی بی جے پی ستیش اپادھیائے نے کہا کہ دہلی نے ایسی کئی تقریبات گزشتہ تین سال کے دوران بشمول جنتا دربار دیکھی ہیں لیکن مقبول عام چیف منسٹر پچھلے عام دروازے سے فرار ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان اب محتاط ہوچکے ہیں اور انہیں مزید دھوکہ نہیں دیا جاسکتا۔ نریندر مودی کی شکل میں ایک مثالی نمونہ ان کے سامنے ہے جو ملک کی معیشت کو بہتر بنانے جدوجہد کررہے ہیں۔