عام آدمی پارٹی کی الیکٹورل فنڈنگ میں خامیاں، ای سی کا انتباہ

نئی دہلی ۔ 11 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) الیکشن کمیشن نے عام آدمی پارٹی کو اس کے الیکٹورل فنڈنگ کے حلفنامہ میں خامیوں کی نشاندہی کرتے ہوئے آج متنبہ کیا کہ بادی النظر میں ناکامی کے پیش نظر شفافیت سے متعلق رہنمایانہ خطوط کی عدم تعمیل کی وجہ سے کارروائی کی جاسکتی ہے۔ اپنی وجہ بتاؤ نوٹس میں ای سی نے دعویٰ کیا کہ حوالہ آپریٹرس کے ذریعہ لین دین کو رضاکارانہ عطائے کی حیثیت سے غلط طور پر ظاہر کیا گیا۔ ای سی نے عام آدمی پارٹی سے کہا ہیکہ نوٹس پر اندرون 20 یوم جواب دے جس میں ناکامی پر وہ ان معاملوں کا اس کے اور سنٹرل بورڈ آف ڈائرکٹ ٹیکسیس کے پاس دستیاب معلومات کی پر مبنی محاسن کی بنیاد پر فیصلہ کرے گا۔ انتخابی علامتیں سے متعلق ضابطہ کے قاعدہ 16A میں ای سی کو اجازت ہیکہ کسی مسلمہ سیاسی جماعت کی مسلمہ حیثیت کو معطل کردے یا اس سے دستبرداری اختیار کرے۔ عام آدمی پارٹی دہلی میں مسلمہ اسٹیٹ پارٹی ہے ۔ نوٹس میں کہا گیا کہ عام آدمی پارٹی نے مالی سال 2014-15ء کیلئے عطیوں کی اصل رپورٹ داخل کی جو 30 ستمبر 2015ء کو وصول ہوئی ۔ بعد میں پارٹی نے نظرثانی شدہ رپورٹ 20 مارچ 2017ء کو داخل کی۔