عام آدمی پارٹی کا مارچ ، کئی قائدین کی شرکت

نئی دہلی ۔ /17جون (سیاست ڈاٹ کام) عام آدمی پارٹی نے آج ایک قابل ستائش احتجاجی مارچ نکالا جس میں سی پی آئی ایم جنرل سکریٹری سیتا رام یچوری اور بائیں بازو کے کئی ورکرس کے علاوہ اہم قائدین نے حصہ لیا لیکن یہ مارچ لوک کلیان مارک سے لیکر وزیراعظم کی رہائش گاہ تک پہونچنے میں ناکام رہا ۔ چیف منسٹر اور پارٹی سربراہ اروند کجریوال کی جانب سے جاریہ بیٹھے رہو احتجاج کے دوران عام آدمی پارٹی کے قائدین اور ورکرس نے منڈی ہاؤز سے مارچ نکالا ۔ لیکن اس مارچ کو پارلیمنٹ اسٹریٹ پولیس اسٹیشن پر روک دیا گیا ۔ لیفٹننٹ گورنر دہلی کے دفتر میں احتجاج کرنے والے اروند کجریوال اور ان کے دیگر دو ساتھیوں کی کئی قائدین نے حمایت کی ہے ۔