عام آدمی پارٹی کارکنوں پر بی جے پی کارکنوں کا حملہ

وارناسی 28 اپریل (سیاست ڈاٹ کام)وارناسی کے اسی گھاٹ پر چند مشتبہ بی جے پی کارکنوں نے عام آدمی پارٹی کے کارکنوں پر حملہ کردیا جس سے عام آدمی پارٹی کے تین کارکن زخمی ہوگئے جس کے بعد پندرہ نا معلوم افراد کے خلاف پولیس میں ایف آئی آر درج کروائی گئی ۔ عام آدمی پارٹی کارکن انکت نے کہا کہ اسی گھاٹ کے علاقہ میں کل رات پینے کے پانی کی دکان پر بی جے پی کے کارکنوں کے ایک گروپ نے ان سے خواہش کی کہ وہ اپنے سروں سے پارٹی کی ٹوپیاں اتار دیں ، انہوں نے انکار کیا جس پر ان کارکنوں نے انہیں زدوکوب کیا۔بھیلو پور پولیس اسٹیشن کے ہاوز آفیسر وی کے سنگھ نے کہا کہ عام آدمی پارٹی کے کارکنوں کا بی جے پی کارکنوں سے اسی گھاٹ کے علاقہ میںزبانی تکرار اور ہاتھا پائی ہوگئی ۔ 15 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے ۔ شکایت میں پارٹی کارکنوں نے الزام عائد کیا کہ بی جے پی کارکنوں کے ایک گروپ نے انہیں زدوکو ب کیا ہے ۔